اے این ایف اور کسٹمز حکام کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
گرفتار ملزمان نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان


اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور کسٹمز حکام نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات ا سمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد کر لیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور دیگر مقامات پر 6 بڑے آپریشنز کیے جن میں ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1776کلو گرام منشیات برآمد کی گئیںجس کی مالیت 77 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کی ہے۔
تعلیمی اداروں کے قریب کی گئی کارروائیوں میں گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سے ایک کلو چرس، منڈی موڑ راولپنڈی میں مسافر وین میں سوار دو ملزمان سے50 ایکسٹیسی گولیاں اور کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک نائیجیرین شہری سے 35 گرام آئس اور 2 گرام کوکین برآمد ہوئی ۔
دیگر کارروائیوں میں لاہور کے سرکلر روڈ کے قریب 1675 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 75 کلو نائٹرازیپم برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح آبپارہ اسلام آباد کے ایک کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں 16.420 کلو آئس پکڑی گئی جبکہ ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 9 کلو آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے بھی منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنائی۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق بنکاک سے آ نے والے تھائی ائیر لائن کی پرواز TG345 سے پہنچنے والے ایک غیر ملکی مسافر سے15 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لیںجس کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی۔
کلکٹر کسٹم ایئرپورٹس طاہر حبیب چیمہ کے مطابق نگرانی خفیہ اطلاع پر کی گئی، مسافر پہلے کرین چینل سے بغیر اطلاع کے گزر گیا لیکن جب کچھ دیر بعد سامان لینے واپس آیا تو کسٹمز ٹیم نے اسے روک کر تلاشی لی جس پر منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور گرفتار مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر کے پاکستان میں موجود اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 6 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 7 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- an hour ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 7 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago









