پی ایس ایل سنسنی خیز میچز اور بڑے اسکور فراہم کرتی ہے، لیگ میں مسلسل ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملتے ہیں ،رپور ٹ


لندن: برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے دنیائےکرکٹ کی سب سے زیادہ دلچسپ ٹی ٹوئنٹی لیگزکی سروے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )دوسری بڑی دلچسپ لیگ ہے۔
بی بی سی اسپورٹس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل عالمی درجہ بندی میں صرف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پیچھے ہے۔بی بی سی اسپورٹس نے کرکٹ اینالیسس ’’فرم کریک وِز‘‘ کے تعاون سے ٹی ٹوئنٹی اور دیگر شارٹ فارمیٹ کی بڑی فرنچائز لیگوں کا تجزیہ کیا، جن میں آئی پی ایل، جنوبی افریقہ کی ایس اے 20، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)، یو اے ای کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) اور انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ شامل تھیں۔
جائزے میں کارکردگی اور تفریحی معیار کو مدنظر رکھا گیا، جن میں فی میچ اوسط چوکے اور چھکے، بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ، میچ کے آخری اوور یا گیند پر فیصلہ ہونے کا تناسب، وکٹیں لینے کے رجحانات اور پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے بین الاقوامی تجربے (انٹرنیشنل کیپس) کی اوسط شامل تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل نے فی میچ پہلی اننگز میں سب سے زیادہ اوسط اسکور (180 رنز) بنایا، جو آئی پی ایل کے 179 رنز سے معمولی سازیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 27.5 فیصد پی ایس ایل میچز کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جو آئی پی ایل کے 28.9 فیصد کے بعد دوسرا نمبر ہے۔ چوکے اور چھکوں کی اوسط میں بھی پی ایس ایل کا دوسرا نمبر رہا۔
بین الاقوامی تجربے کے لحاظ سے پی ایس ایل کی اوسط 351 انٹرنیشنل کیپس رہی، جو سروے میں شامل لیگوں میں دوسرا سب سے زیادہ ہے۔ اس زمرے میں آئی ایل ٹی 20 پہلے نمبر پر رہا، جسے غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ قبولیت سے فائدہ ہوا۔
بی بی سی رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ پی ایس ایل سنسنی خیز میچز اور بڑے اسکور فراہم کرتی ہے، لیگ میں مسلسل ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملتے ہیں اور دنیا بھر کے نامور کرکٹرز اس میں شرکت کرتے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ انڈیکس میں جو تمام میٹرکس پر کارکردگی کا مجموعی اسکور تھا، آئی پی ایل 5 میں سے 4.53سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ،جب کہ پی ایس ایل 3.90سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
اسی طرح آئی ایل ٹی تیسرے، دی ہنڈرڈ چوتھے، سی پی ایل پانچویں اور ایس اے 20 چھٹے نمبر پر رہے، جب کہ بی بی ایل سب سے آخر میں رہا۔
خیا ل رہے کہ پی ایس ایل 2016 میں آغاز کے بعد تیزی سے کرکٹ کیلنڈر کی نمایاں ترین فرنچائز لیگوں میں شامل ہو گئی ہے، جس میں چھ شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ لیگ تیز اسکورنگ، سنسنی خیز مقابلوں اورابھرتے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی اسٹارز کے ساتھ کھیلنے کے مواقع دینے کے لیے مشہور ہے۔

چیف جسٹس کی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
- 4 منٹ قبل
پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل تین روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

ژوب: سیکیورٹی فورسز کاکلیئرنس آپریشن ، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے مزید 14 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا
- ایک گھنٹہ قبل

افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز چھاپے مار کر بند کرا دیے
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف
- ایک گھنٹہ قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

آپریشن سیندور میں بدترین شکست : بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعوی
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 2 منٹ قبل