جی این این سوشل

دنیا

مکہ مکرمہ،مناسک حج کی ادائیگی کیلئےعازمین استقبالیہ پوائنٹس پرپہنچناشروع

مکہ مکرمہ :مناسک حج کی ادائیگی کیلئےعازمین استقبالیہ پوائنٹس پرپہنچناشروع ہو گئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ساٹھ ہزارحجاج کرام کو8ذوالحج کونمازظہرسےقبل منیٰ پہنچایاجائےگا۔
ساٹھ ہزارحجاج کرام کو8ذوالحج کونمازظہرسےقبل منیٰ پہنچایاجائےگا۔

سعودی میڈیا کے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے60ہزارافراداستقبالیہ پوائنٹس پرجمع ہورہےہیں۔ خصوصی بسوں سےعازمین کومختلف اوقات میں مکہ مکرمہ پہنچایاجائیگا۔  ساٹھ ہزارحجاج کرام کو8ذوالحج کونمازظہرسےقبل منیٰ پہنچایاجائےگا۔

پاکستان

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت  نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے جب کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، جلسےکی آڑمیں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے، اگر قانون ہاتھ میں کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پرسڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں بڑے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت کھٹمنڈو کے آس پاس کی وادی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے بعد اتوار کے روز درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے ایک چھت سے دوسری چھت پر کود گئے، جس سے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ دریں اثنا، عملہ اب بھی ہیلی کاپٹروں اور انفلیٹیبل کشتیوں پر امدادی کام کر رہا ہے۔

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں۔

منگل تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے باوجود اتوار کو بارش میں کمی آئی ، حکومتی ترجمان کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

لیکن سیلاب کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے13 کلو میٹر جنوب میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll