Advertisement
علاقائی

اسمبلی میں ایک اگر ایک بھی رکن زیادہ ہو ا تو حکومت گرا دیں گے، فیصل کریم کنڈی کی دھمکی

نو مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے اور جن لوگوں نے غلط کام کیے ہیںوہ سزا بھگتیں گے، گورنر کے پی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Aug 9th 2025, 1:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسمبلی میں ایک اگر ایک بھی رکن زیادہ ہو ا تو  حکومت گرا دیں گے، فیصل کریم کنڈی کی دھمکی

بھٹ شاہ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختو نخوا(کے پی ) حکومت گرا دیں گے، تاہم اس وقت کسی حکومت کو گرانے کی سازش نہیں کر رہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282 ویں عرس کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس دوران میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جو خیبرپختونخوا میں امن لائے گا، ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا نو مئی کو یادگارِ شہدا کی بے حرمتی کرنے والے بھارت اور اسرائیل سے آئے تھے؟فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم کسی کی بھی حکومت گرانے کے حق میں نہیں لیکن ملک میں سزا اور جزا کا نظام ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا، نو مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے اور جن لوگوں نے غلط کام کیے ہیں، وہ سزا بھگتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی وفاق سے ان کے لیڈروں کو اٹھا کر باہر پھینکا تھا، اور اب اگر ایوان میں ہمارے ایک بھی رکن کی برتری ہوئی تو خیبرپختونخوا حکومت گر جائے گی۔

Advertisement
چیف جسٹس کی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں

چیف جسٹس کی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں

  • 2 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان کے لیے  100 میگا واٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری

گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری

  • 2 گھنٹے قبل
9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

  • 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
سابق وزیر اعظم نے  سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

  • 42 منٹ قبل
آپریشن سیندور میں بدترین شکست : بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعوی

آپریشن سیندور میں بدترین شکست : بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعوی

  • 2 گھنٹے قبل
 بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف

 بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف

  • 2 گھنٹے قبل
 افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز  چھاپے مار کر بند کرا دیے

 افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز چھاپے مار کر بند کرا دیے

  • 3 گھنٹے قبل
مسلسل تین روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل تین روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی  اور موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement