Advertisement
پاکستان

ژوب: سیکیورٹی فورسز کاکلیئرنس آپریشن ، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے مزید 14 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Aug 9th 2025, 2:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ژوب: سیکیورٹی فورسز کاکلیئرنس آپریشن ، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے مزید 14 دہشت گرد ہلاک

ژوب: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں لیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان سے پاکستان میں داخل اندازی کوشش کرنے والے مزید 14 بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مارے گئے، دو روز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 47 ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے گزشتہ روز افغان سرحد سے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں درندازی کی کوشش کی،جس پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 33 امن دشمنوں کو ٹھکانے لگادیا۔

فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری رہا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخواج کے مزید 14 دہشت گرد مارے گئے، دو روز میں ہلاک تخریب کاروں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم اور پوری طرح تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کے تحفظ، اور امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر صدرمملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت سیاسی قیادت نے بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیااور واضح کیا کہ قومی حمایت کے ساتھ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

Advertisement
 بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف

 بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف

  • 2 گھنٹے قبل
سابق وزیر اعظم نے  سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

  • ایک گھنٹہ قبل
9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

  • 2 گھنٹے قبل
چیف جسٹس کی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں

چیف جسٹس کی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں

  • 2 گھنٹے قبل
آپریشن سیندور میں بدترین شکست : بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعوی

آپریشن سیندور میں بدترین شکست : بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعوی

  • 3 گھنٹے قبل
وزیردفاع خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج

وزیردفاع خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج

  • چند سیکنڈ قبل
لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی  اور موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا

  • 3 گھنٹے قبل
 افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز  چھاپے مار کر بند کرا دیے

 افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز چھاپے مار کر بند کرا دیے

  • 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • 4 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان کے لیے  100 میگا واٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری

گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری

  • 3 گھنٹے قبل
راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement