طالبان نے واضح دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے دوبارہ بیوٹی پارلر یا سیلون کا کام شروع کیا تو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا،خواتین یبوٹیشنز


کابل: افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز پر بھی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے انہیں بند کرانا شروع کردیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق خواتین بیوٹیشنز نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے حالیہ دنوں گھروں میں قائم درجنوں بیوٹی سیلونز پر چھاپے مار کر نہ صرف ان کا سامان ضبط کرلیا بلکہ مالکان کو زبردستی کام روکنے کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر مجبور بھی کیا،اس دوران خواتین کے موبائل فون بھی چیک کیے گئے۔
خواتین بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ طالبان نے واضح دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے دوبارہ بیوٹی پارلر یا سیلون کا کام شروع کیا تو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ سال طالبان نے ملک بھر میں تمام بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کے بعد متعدد خواتین نے گھروں میں خفیہ طور پر سیلونز کا کام جاری رکھا تھا تاکہ اپنی روزی روٹی کا سلسلہ چلتا رہے۔
تاہم اب طالبان نے گھروں میں قائم ان خفیہ سیلونز پر بھی سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب اس معاملے پر طالبان حکام کی جانب سےابھی تک کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- an hour ago

آپریشن سیندور میں بدترین شکست : بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعوی
- 3 hours ago

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست
- an hour ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
- 2 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل تین روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
- an hour ago

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف
- 2 hours ago
پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
- 4 hours ago

گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری
- 3 hours ago

چیف جسٹس کی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں
- 2 hours ago

وزیردفاع خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج
- a few seconds ago

لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا
- 3 hours ago