کراچی:ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دی


شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔
جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریب کھڑے ڈمپرز پر پتھراؤ کیا اور 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔
چار ڈمپر کو گلشن چورنگی سہراب گوٹھ جانے والی سڑک پر نظر آتش کیا گیا، جبکہ 3 ڈمپرز کو سہراب گوٹھ سے گلشن چورنگی کی جانب جانے والی شاہراہ پر نظر آتش کیا گیا.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں بھی طلب کی گئیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام نے ڈمپرز میں لگی آگ کو بجھا دیا ہے۔
ایس پی گلبرگ اقبال شیخ کے مطابق موٹر سائیکل پر باپ، بیٹا اور بیٹی سوار تھے جنہیں فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے قریب ڈمپر نے ٹکر ماری۔
ایس پی کا کہنا تھا کہ ٹکر کے نتیجے میں بیٹا، بیٹی جاں بحق جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا، حادثے کا سبب بننے والے ڈمپر کے ڈرائیور کو عوام نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور فردوس خان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو نذرآتش کر دیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں 43 اموات، 3300 دیہات زیر آب جبکہ 33 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- ایک گھنٹہ قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 3 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 2 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 3 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 3 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 12 منٹ قبل

یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع
- 5 گھنٹے قبل

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ
- 4 گھنٹے قبل