ذہن میں صرف دو خوف تھے، اپنے رب کے حضور کیسے پیش ہوں گی اور میرے بعد میرے خاندان کا کیا ہوگا، ادکارہ


پاکستان شوبز کی اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیاب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی زندگی اچھی گزر رہی تھی اور وہ لمبی عمر کی توقع کر رہی تھیں، لیکن اچانک انہیں ’’کوریوکارسینوما‘‘ نامی ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر کی تشخیص ہوئی، جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی مشکل تھے کیونکہ وہ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ وہ اس بیماری کے بارے میں کسی سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں خوف تھا کہ لوگ ان کا مذاق اڑائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ ایک بڑی سرجری سے گزریں، جب وہ اس بیماری سے جنگ لڑ رہی تھیں تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ بچ سکیں گی یا نہیں، اس وقت ان کے ذہن میں صرف دو خوف تھےایک یہ کہ وہ اپنے رب کے حضور کیسے پیش ہوں گی اور دوسرا یہ کہ ان کے بعد ان کے خاندان کا کیا ہوگا۔
اریج فاطمہ کے مطابق اب سوشل میڈیا پر یہ سب کچھ شیئر کرنے کے دو مقاصد ہیں، پہلا یہ کہ کسی کو بھی سوشل میڈیا پر اس کی ظاہری تصویر سے مت پرکھیں اور دوسرا یہ کہ براہ کرم اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں، اپنی صحت کو کبھی نظر انداز نہ کریں اور اگر کسی بیماری کے اثرات آپ کو جسم میں محسوس ہو رہے ہیں تو کبھی بھی دیسی ٹوٹکوں سے ان کا علاج نہ کریں۔
اریج نے اس مہلک بیماری سے صحتیابی کے بعد اسے اپنی ’’دوسری زندگی ‘‘قرار دیا ہے اور اپنے خاندان کے سپورٹ کرنےپر ان کا شکر ادا کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ اریج فاطمہ نے 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے ہیں۔ اریج اپنے خاندان کے ساتھ امریکی ریاست اوہائیو میں رہائش پذیر ہیں۔ شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد اب اریج ایک ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر ہیں۔
واضح رہے کہ آریج فاطمہ نے 2019 میں اپنے کامیاب ڈرامہ سیریل ’’حسد‘‘کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کے دیگر معروف ڈراموں میں ’ایک پل ‘،’آپ کے لیے‘، ’ عشق پرست ‘اور ’ہم نشین ‘ شامل ہیں تاہم اب وہ شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں
- 2 hours ago

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 14 minutes ago

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 23 minutes ago

کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل
- 3 hours ago

9 مئی مقدمات،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ،محمود الرشیدکو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری
- 2 hours ago

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- an hour ago

عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت
- 2 hours ago

پنجاب میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان، فلڈ ایڈوائزری جاری
- 4 hours ago

این اے 129 ضمنی الیکشن ،26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
- 2 hours ago

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- an hour ago
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
- an hour ago