اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا،دفتر خارجہ


اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اورآذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعاون اور سفارتی تعلقات مزید بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر جاری اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ اقوام متحدہ (یواین) اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے اجلاسوں کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سے متعلق امور پر مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین پر روسی حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی اور نیٹو میں شامل کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے، پیوٹن
- 9 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل

جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 19 کیس رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

شنگھائی تعاون تنظیم کے25ویں اجلاس میں چینی صدر کی ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت کا فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو اعلی اعزاز دینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا
- 13 منٹ قبل

گلگت بلتستان پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تقاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
- 36 منٹ قبل