ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں،4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 47 خوارج جہنم واصل ہوئے، آئی ایس پی آر


بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 47 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
اس کے بعد، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ واقع سمبازہ کے نواحی علاقوں میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دہشتگردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
سکیورٹی فورسز وطن کے دفاع، سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 17 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 13 گھنٹے قبل





