جی این این سوشل

تفریح

جس دن فلک مجھے پھول نا دے وہ دن نامکمل سالگتا ہے : سارہ خان

لاہور : ادکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ جس دن میرا شوہر مجھے پھول نا دے وہ دن نامکمل سالگتا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جس دن فلک مجھے پھول نا دے وہ دن نامکمل سالگتا ہے : سارہ خان
جس دن فلک مجھے پھول نا دے وہ دن نامکمل سالگتا ہے : سارہ خان

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ سارہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہرروز فلک شبیر پھول دیتاہے ، یہ پھول دینا گلوکار کے پیار کے اظہار کا طریقہ ہے ۔ بظاہر تو وہ ایک پھول ہوتا ہے لیکن اس کی میری زندگی اہمیت بہت زیادہ ہے ، کیوں کہ فلک مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں فلک جیسے آدمی بھی ہوتے ہیں جو اپنی بیویوں سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ اسی لیے فلک جب مجھے پھول دیتے وقت ویڈیو بناتے ہیں تو میں چاہتی ہوں لوگ دیکھیں کہ وہ مجھ سے اپنے پیار کا اظہار کس طرح سے کر رہے ہیں مردوں کو ایسا ہونا چاہیے ۔

ادکارہ کا مزیر کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ مردوں کا برا روپ کی دنیا کو دیکھا رہے ہوتے ہیں لیکن مرد اچھے بھی بہت ہیں ۔

یاد رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی ۔

دنیا

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی  اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس  تہران لائیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 94 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ بگٹی میں 90  غیرحاضر اساتذہ معطل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ 

بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll