کالی آندھی نے شاہینوں کا بھرکس نکال دیا،295 رنز کےتعاقب میں بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے، 9 رنز پر 3 آؤٹ
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔


ٹرینیڈاڈ: تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں کالی آندھی نےمار مار کر شاہینوں کا بھرکس نکال دیا،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنزکا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 9رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میزبان ٹیم کے کپتان شائے ہوپ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 294 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
295 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور محض 9 رنز کے ابتدائی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔تینوں اوپنرز جن میں صائم ایواب،عبداللہ شفیق اور کپتان محمد رضوان بغیر کھاتہ کھولے ہی واپس چلتے بنے۔
دونوںٹیموں کے مابین 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان ٹیم فاتح رہی تھی جبکہ دوسرا مقابلہ میزبان ویسٹ انڈیز نے جیت لیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ 31 سال میں 10 ون ڈے انٹر نیشنل سیریز جیتی ہوئی ہیں، ویسٹ انڈیز نے 92-1991 میں پاکستان کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی۔

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 17 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 18 گھنٹے قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 17 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل









