Advertisement
پاکستان

پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی ناگزیر ہے، اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر اگست 13 2025، 2:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان اور امریکا نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ، تربیتی پروگرامز اور مشترکہ آپریشنز کے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کر لیا،یہ فیصلہ اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ، نبیل منیراور امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی، گریگوری ڈی لوگرفو، نے کی۔ فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔

دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش خراسان جیسے گروہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیںجن کا خاتمہ قریبی تعاون اور بروقت کارروائیوں سے ہی ممکن ہے۔

امریکا نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف حالیہ برسوں میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکورٹی اداروں کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ مہارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔

مذاکرات میں بھی یہ طہ پایا کہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کے بیانیے کو ختم کرنے کے لیے سماجی و تعلیمی اقدامات کو فروغ دیا جائے گاتا کہ نوجوان نسل کو شدت پسند نظریات سے محفوظ رکھا جا سکے اور خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

Advertisement
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے  پرجیل سے  اسپتال منتقل کردیا

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے پرجیل سے اسپتال منتقل کردیا

  • 2 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب

  • 5 hours ago
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ

بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ

  • 7 hours ago
بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار 

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار 

  • 5 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا

  • 2 hours ago
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی  ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

  • 7 hours ago
پاکستان کے ساتھ  انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا

پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا

  • 7 hours ago
ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ

  • 5 hours ago
معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے

  • 8 hours ago
آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

  • 3 hours ago
بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ

  • 7 hours ago
عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا 

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا 

  • 4 hours ago
Advertisement