آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 78 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
دی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے، زمین کا کٹاؤ اور رابطہ سڑکوں کی بندش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔


شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، ختلف واقعات میں مجموعی طور پر 78 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی اور سینکڑوں تاحال لاپتہ ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ، آسمانی بجلی گرنے، ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے، زمین کا کٹاؤ اور رابطہ سڑکوں کی بندش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری بارش اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور فلش فلڈ سے 30 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 25 گھر جزوی طور پر اور 5 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ یہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پیش آئے۔
باجوڑ میں کلاؤڈبرسٹ سے پیدا ہونے والے سیلاب میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ لاپتہ 7 افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ترجمان ریسکیو بلال فیضی کے مطابق رات گئے کلاوڈبرسٹ سے سیلاب میں 4 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔ لوئر دیر کی تحصیل لعل قلعہ میدان کے گاؤں سوری پاؤ میں موسلادھار بارش سے ایک مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان عبدالرحمن کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملنے دبے افراد کو نکال لیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 2 بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بونیرکے علاقہ پیر بابا اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے پیربابا خوڑ سمیت دیگر برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے، تحصیل ڈگر کے علاقہ گوکند میں اسکول ٹیچر سمیت 8 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ ڈگر کے علاقہ کلیل میں بھی اسکول کے 2 بچوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، ڈی ای او نے ضلع بھر میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اسکولوں میں چھٹی دے دی، اس وقت سیلابی ریلا پاچا سلطانوس، غازی خانے، پیرا بئی، ایلئی اور ڈگر سے گزر رہا ہے، اے ڈی سی ریلیف کا کہنا ہے، ندی نالوں میں طغیانی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، ڈگر اور گردو نواح کی آبادی احتیاط کرے۔
ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، بٹگرام میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار مکانات سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔
سوات اور باجوڑ سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جہاں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بروقت بچایا جا سکے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں راشن اور ادویات کی فراہمی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے یقینی بنائی جا رہی ہے۔ امدادی ٹیموں کی آمد پر مقامی آبادی نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے، جبکہ اہلِ علاقہ نے مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کے بروقت اقدام کو سراہا۔
آزاد کشمیر میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی نہ تھم سکا، سڑکیں اور پل تباہ ہونے سے کئی علاقوں کے درمیان زمین رابطے منقطع ہوچکے ہیں۔
مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سچہ نالے میں طغیانی آ گئی، جس کی زد میں آ کر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک نوجوان کی لاش پلندری کے قریب ڈیم سے ملی، جبکہ پلندری میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔ باغ کے علاقے میں سیاحوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، تاہم خوش قسمتی سے سیاحوں کو بروقت نکال لیا گیا۔ مچھارہ نالے پر پل اور جہلم ویلی کے علاقے میں چار دکانیں سیلاب میں بہہ گئیں۔
وادی نیلم میں رتی گلی کے مقام پر 500 سیاح بیس کیمپ میں پھنس گئے ہیں، جبکہ دریائے پونچھ میں پھنسے 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔مظفرآباد ایبٹ آباد روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی اہم راستے جیسے کہ جہلم ویلی ہٹیاں بالا اور وادی لیپا بھی مکمل طور پر بند ہو گئے۔آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو دو روز کے لیے بند کر دیا ہے۔
گلگت بلتستان میں بھی کلاؤڈ برسٹ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ غذر میں سیلاب میں بہہ جانے والوں کی تعداد 11 ہوگئی، 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، شندور روڈ اور دیوسائی روڈ کئی مقامات پر بند جبکہ تحصیل اشکومن اور یاسین کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔دیامر کے علاقے میں بھی سیلاب کی وجہ سے 2 افراد ریلوں میں بہہ گئے، جبکہ سکردو، کھرمنگ اور شگر میں سیلاب نے درجنوں دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے مکانات، فصلیں، باغات اور بجلی کے کھمبے تباہ ہوگئے۔
گلگت بلتستان کے اشکومن روڈ پر آٹھ مختلف مقامات پر سیلاب نے سڑکوں کو بند کر دیا ہے، جبکہ دیو سائی جانے والی سڑک بھی تباہ ہو گئی ہے جس کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی ہے۔سیلابی ریلے، مٹی کے تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مقامی عوام کے لیے اپنی جان بچانا مشکل ہوگیا۔
انتظامیہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں فوج اور دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارشوں کا امکان ہے، خاص طور پر 18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی علاقوں میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔
مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری فیکٹ شیٹ کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ، تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں خانکی اور مرالہ کے علاوہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے جہلم اور راوی میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم چھیانوے فیصد جبکہ منگلا ڈیم سڑسٹھ فیصد تک بھر چکا ہے بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح ستر فیصد تک ہے۔ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
- 13 hours ago

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- a day ago

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- a day ago

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
- 12 hours ago

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- a day ago

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- a day ago
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
- 16 hours ago

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- a day ago

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- a day ago

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- a day ago

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار
- 14 hours ago







