خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 157 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ
پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور فلش فلڈ کے باعث 16 افراد زخمی ہوئے


خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں اب تک 157 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ درجنوں مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق ضلع بونیر میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں 80 افراد جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور فلش فلڈ کے باعث 16 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 35 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 28 جزوی طور پر اور 7 مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں باجوڑ اور بٹگرام شامل ہیں، جہاں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو پیشگی الرٹ جاری کیا گیا تھا اور اب تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور بند سڑکوں کی بحالی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ڈی سی بونیر، کاشف قیوم کے مطابق پیر بابا اور آس پاس کے علاقوں میں صورتحال نہایت سنگین ہے۔ کئی شہری اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 37 مرد، 25 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔ پیر بابا بازار اور قریبی محلہ زیر آب آ چکے ہیں جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیر بابا پولیس اسٹیشن بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے۔
باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 21 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7 مکانات مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ فرنٹیئر کور نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خیمے اور ضروری سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی ہے۔
بٹگرام کے علاقے نیل بند گاؤں میں بادل پھٹنے سے 12 اموات ہوئیں، جب کہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ مسلسل بارش اور خراب مواصلاتی نظام کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
مانسہرہ میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 26 افراد جان سے گئے۔ بٹل پولیس اسٹیشن کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 15 مکانات منہدم ہو گئے اور 35 افراد ملبے تلے دب گئے۔
لوئر دیر کی تحصیل لعل قلعہ میدان کے گاؤں سوری پاؤ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
سوات، باجوڑ اور دیگر متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے راشن اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مقامی آبادی نے پاک فوج کی بروقت کارروائیوں پر اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago






