اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ میں خونریز کارروائیاں بدستور جاری ہیں، اور فلسطینی شہریوں کی شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ میں خونریز کارروائیاں بدستور جاری ہیں، اور فلسطینی شہریوں کی شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں 49 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 17 افراد وہ تھے جو امداد کے منتظر تھے۔
اب تک کی مجموعی صورتحال کے مطابق:
-
غزہ میں شہدا کی تعداد 61,827 ہو چکی ہے
-
جبکہ زخمیوں کی تعداد 155,275 سے تجاوز کر گئی ہے
غزہ میں شدید خوراک کی قلت کے باعث مزید ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 240 ہو گئی ہے۔
ادھر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ:
-
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 160 بچوں کو گولی مار کر قتل کیا گیا
-
ان میں سے 95 بچوں کو سر یا سینے پر گولی ماری گئی
-
زیادہ تر بچوں کی عمریں 12 سال سے کم تھیں
یہ رپورٹ اسرائیل کے حملوں کے ابتدائی دنوں سے لے کر جولائی 2025 تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
عالمی برادری کی تشویش:
ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی بی سی سے گفتگو میں کہا:
"دنیا ایسی جنگ کو قبول نہیں کر سکتی جس میں معصوم بچوں کے قتل کو معمول بنا دیا جائے۔"
کمیٹی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اسرائیل غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا، جس کی وجہ سے وہاں کی اصل تباہی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل





