Advertisement
پاکستان

پاک فوج نے ایک دن کا راشن اور تنخواہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کردی

فیلڈ مارشل نے کور آف انجینئرز کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ پلوں کی مرمت کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو، وہاں عارضی پل قائم کیے جائیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 16th 2025, 10:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج نے ایک دن کا راشن اور تنخواہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کردی

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی ہے جبکہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن بھی سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کر دیا،ایک دن کا راش تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل نے کور آف انجینئرز کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ پلوں کی مرمت کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو، وہاں عارضی پل قائم کیے جائیں۔

علاوہ ازاں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشنز کے لیے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے جبکہ خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی فیلڈ مارشل کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اور آرمی ایوی ایشن یونٹس پہلے سے ہی سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جبکہ مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 5 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 5 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
Advertisement