یہ اعزازات ان شخصیات کو دیے جائیں گے جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی سے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔


حکومت پاکستان نےمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی معروف شخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے 263 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔یہ اعزازات ان شخصیات کو دیے جائیں گے جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی سے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق جن شخصیات کو اعزاز دیے جائیں گے ان میں نامور کھلاڑی اورمختلف شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسک تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اس کے علاوہ اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس کے شعبے میں راشد ملک کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔
جبکہ شاہ زیب رند کو کراٹے اور محمد سجاد کو کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
دوسری جانب شعبہ آرٹس میں عرفان علی کھوسہ، حد یقہ کیانی، عرفان احسن، عذرا آفتاب، ثمینہ پیرزادہ، فضیلہ قیصر قاضی، سویرا عباس، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم اور سلیمہ ہاشمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی معروف شخصیات کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر نوازا جائے گا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 12 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago


