جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ سے بیٹا اور بیٹی جاں بحق ،اہلیہ زخمی
فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا،ذرائع


مالاکنڈ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں جمیعت علمائے السلام (جے یو آئی ف) کے ضلعی رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا،جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ
- 37 minutes ago

خدا نے انہیں ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے،فیلڈ مارشل
- an hour ago

سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے بچنے کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور
- 4 hours ago
بابائے اردو مولوی عبدالحق کو دنیا سے رخصت ہوئے 64 برس بیت گئے
- an hour ago

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچنے کے بعدبہترین طور پر فعال
- 4 hours ago

کوئٹہ :حکومت نے امن و امان کے پیش نظر صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی
- an hour ago

حکومت پاکستان کی جانب سے نامورشخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان
- 2 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری،مزید900روپے سستا
- 3 hours ago

روس اور آسٹریلیا میں زلزلے کےشدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس
- 5 hours ago

اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے،آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
- 2 hours ago

کوئٹہ : غیر معیاری آئسکریم کھانے سے 20 بچوں کی حالت غیر
- 5 hours ago