نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا یہ تربیتی طیارہ ایک نجی ایئر کلب کی ملکیت تھا، جس میں پائلٹ نوروز اور ٹرینی پائلٹ عائشہ سوار تھے۔ واقعہ ایئرپورٹ کے ٹاور نمبر 39 کے قریب واقع راما گاؤں کے کھیتوں میں پیش آیا۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں پائلٹس کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انتظامیہ نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی رپورٹ میں ممکنہ تکنیکی خرابی کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا رہا۔

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 20 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 17 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید 11 نئے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کر دیے
- 15 منٹ قبل

سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے دفتر خارجہ کاردعمل آ گیا
- 20 منٹ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 25 منٹ قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 20 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل

سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، ایئرچیف مارشل کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری
- 28 منٹ قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 16 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)

