ماہرین کے مطابق ایرن سے پیدا ہونے والی سمندری لہریں اس ہفتے شمالی لیوارڈ جزائر، ورجن جزائر، پورٹو ریکو، ہسپانیولا اور ترکس و کیکوس جزائر کو متاثر کریں گی


امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) نے خبردار کیا ہے کہ طوفان "ایرن" جلد کیٹیگری 5 کی شدت اختیار کر سکتا ہے، جو کہ 2025 کے اٹلانٹک ہریکین سیزن کا اب تک کا سب سے طاقتور طوفان بننے جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق این ایچ سی نے جمعے کو جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتایا کہ طوفان "ایرن" آج 16 اگست کی دوپہر کے بعد مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، اور اس کے ہواؤں کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔
موجودہ پوزیشن اور ممکنہ اثرات
ایرن اس وقت سان جوآن، پورٹو ریکو سے تقریباً 375 کلومیٹر مشرق-شمال مشرق میں موجود ہے۔ اس کی شدت اور دائرہ اثر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایرن سے پیدا ہونے والی سمندری لہریں اس ہفتے شمالی لیوارڈ جزائر، ورجن جزائر، پورٹو ریکو، ہسپانیولا اور ترکس و کیکوس جزائر کو متاثر کریں گی، جبکہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں ان کا دائرہ اثر بہاماس، برمودا اور امریکی مشرقی ساحل تک پھیلنے کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کا خدشہ
این ایچ سی کا کہنا ہے کہ طوفان کے زیر اثر اتوار تک شمالی لیوارڈ جزائر، ورجن جزائر اور پورٹو ریکو میں شدید بارشوں کی توقع ہے، جس سے سیلاب اور زمینی کٹاؤ جیسے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ادارے نے متاثرہ علاقوں میں مقیم لوگوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 10 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 9 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 9 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 5 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 8 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 10 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل