Advertisement

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے

نااہل قابض مودی سرکار حق خودارادیت کی آواز دبانے میں مکمل  ناکام ہو چکی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 17th 2025, 2:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی، نااہل قابض مودی سرکار حق خودارادیت کی آواز دبانے میں مکمل  ناکام ہو چکی ہے۔

ترجمان ناگالینڈ فوج نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف عوام کو متحد رہنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں ہمارے لیے ہماری سرزمین موجود ہے، اگر ہمارا وجود قائم ہے تو اس کے لیے ہمارے پاس ایک خطہ بھی موجود ہے اور جلد اپنی سرزمین، اپنی تاریخ، اپنے مستقبل میں ساتھ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے آزاد وطن کے لیے متحد رہنا ہوگا۔ ہماری زمین، ہماری سکیورٹی اور ہمارا مستقبل خطرے میں ہے، اس کے لیے ایک ہونا ہوگا، جب ہمارا گھر جل رہا ہو تو ہمیں خود کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے، تمام لوگوں کو اپنے آزاد اور خودمختار وطن کیلئے آگے آنا چاہیے۔

ناگالینڈ آرمی کے ترجمان نے مزید کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت، اپنے مستقبل اور آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔ ہماری پہچان، ہماری آزادی اور ہماری سرزمین کے لیے وقت قریب آ رہا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ آزادی کی تحریک میں عوامی قیادت آگئی ہے۔

ترجمان ناگالینڈ آرمی نے کہا کہ بھارت سے آزادی کی تحریک اب ناگالینڈ کے عوام کی تحریک بن چکی ہے، بین الاقوامی سطح پر ہمارے مستقبل کے فیصلے اور ریفرنڈم کیلئے آواز اٹھائیں۔

ناگالینڈ آرمی کے ترجمان نے واضح کر دیا کہ قابض بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر، جونا گڑھ اور ناگالینڈ جیسے کئی علاقوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کے بہن بھائی جلد قابض بھارت سے جان چھڑا کر آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔

Advertisement
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی

  • 6 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت

  • 6 گھنٹے قبل
فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار

  • 9 گھنٹے قبل
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ

  • 12 گھنٹے قبل
ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر

  • 11 گھنٹے قبل
لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز

  • 8 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

  • 9 گھنٹے قبل
دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

  • 11 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

  • 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement