Advertisement
علاقائی

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Aug 17th 2025, 3:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے  شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

بونیر: سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، قادر نگر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد بھی شامل ہیں۔

شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ضلع شانگلہ و بونیر، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ضلع مانسہرہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی سیلاب متاثرین تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

پاک فوج سمیت دیگر تمام ادارے اور این جی اوز بھی ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
 پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب

 پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب

  • 7 گھنٹے قبل
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا

  • ایک گھنٹہ قبل
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

  • 6 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا،  امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے

بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے

  • 8 گھنٹے قبل
شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور

  • 2 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے کی مون سون کے مزید 3 نئے خطرناک سپیل کی پیش گوئی

این ڈی ایم اے کی مون سون کے مزید 3 نئے خطرناک سپیل کی پیش گوئی

  • 5 گھنٹے قبل
حافظ آباد: دیرینہ دشمنی کا بھیانک انجام، 3 افراد کوقتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی

حافظ آباد: دیرینہ دشمنی کا بھیانک انجام، 3 افراد کوقتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی

  • 4 گھنٹے قبل
واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف   خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا

  • 8 گھنٹے قبل
قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے  برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

  • 5 گھنٹے قبل
معروف یوٹیوبر  ڈکی بھائی  کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل  کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement