جنگ کے دوران بھارت کی ہر حکمتِ عملی ہمیں پہلے سے معلوم تھی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
وزیر داخلہ کے مطابق، پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور اس میں قومی اداروں خصوصاً انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کردار لائقِ تحسین ہے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کے دوران بھارت کی تمام عسکری حکمتِ عملیاں پاکستان تک بروقت پہنچتی رہی تھیں، جس کی بدولت مؤثر ردِعمل دیا گیا۔
پروفیسر وارث میر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ "بھارت کھلے عام پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، اور نائن الیون کے بعد سے ہونے والی بیشتر دہشت گردی کا اصل فائدہ اٹھانے والا انڈیا ہی رہا ہے۔"
"بھارتی قیادت غیرمتحد، افواج غیرتیار تھیں"
محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ پاک-بھارت جنگ کے دوران بھارتی عسکری قیادت میں اتفاق نہیں تھا۔ "تمام بھارتی چیف الگ الگ نریندر مودی سے ملاقاتیں کر رہے تھے، ان کے پائلٹ تیار نہیں تھے، اور ان کی اندرونی صورتِ حال انتہائی منتشر تھی۔"
وزیر داخلہ کے مطابق، پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور اس میں قومی اداروں خصوصاً انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کردار لائقِ تحسین ہے۔
"بھارت کے 6 طیاروں کے گرنے کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں"
محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے 6 جنگی طیاروں کے گرنے کے ناقابلِ تردید ثبوت اور ویڈیوز پاکستان کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا سے پہلے یہ شواہد پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کو موصول ہو چکے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ "طے کیا گیا تھا کہ جب تک ناقابل تردید ویڈیو شواہد نہ آ جائیں، بھارتی جہاز کے گرنے کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا۔"
"بھارت نے ہماری اہم بیس کو نشانہ بنایا، مگر کامیاب نہ ہو سکا"
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے ہماری ایک اہم عسکری بیس کو نشانہ بنانے کے لیے 7 میزائل فائر کیے، مگر اللہ کی مدد سے کوئی بھی میزائل ہدف تک نہ پہنچ سکا۔
"اس کے برعکس، ہم نے بھارت پر 26 مقامات پر میزائل داغے، جن میں سے بیشتر اپنے اہداف پر کامیابی سے لگے۔ ہمارے ایک میزائل نے بھارتی آئل ڈپو کو نشانہ بنایا، جو واضح عسکری برتری کا ثبوت ہے۔"
"اجیت دوول اور امت شاہ اس جنگی ڈرامے کے مرکزی کردار تھے"
محسن نقوی نے مزید دعویٰ کیا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور وزیر داخلہ امت شاہ اس ساری حکمت عملی کے مرکزی کردار تھے۔ "یہ دونوں خود بھی سیاست اور فوجی اعتبار سے ڈوبیں گے اور مودی کو بھی لے ڈوبیں گے،" انہوں نے کہا۔
"خاموش مجاہدوں کو سلام"
اپنے خطاب کے اختتام پر محسن نقوی نے پس پردہ کام کرنے والے انٹیلی جنس افسران اور تمام قومی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بعض عناصر ان اداروں پر تنقید کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہی کے باعث ہمیں دشمن کی ہر چال بروقت پتہ چلتی رہی۔"
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 21 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل



