سیلاب متاثرین کو نئے گھر اور محفوظ بستیاں دیں گے، نقصان کا 100 فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ "جس شہری کا جتنا نقصان ہوا ہے


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی اور آبی گزرگاہوں پر قائم آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے نئی بستیاں بسائی جائیں گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ "جس شہری کا جتنا نقصان ہوا ہے، حکومت اس کا مکمل ازالہ کرے گی۔ ہم سیلاب سے ہونے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔"
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سمیت تمام وزرائے اعلیٰ نے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ "وفاقی حکومت اگر مدد کرے گی تو یہ احسان نہیں بلکہ اس کی آئینی ذمہ داری ہوگی۔"
فوجی تعاون اور ریلیف اقدامات
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پاک فوج ریلیف سرگرمیوں میں مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے اور ان کی جانب سے دو مزید ہیلی کاپٹرز صوبائی حکومت کو فراہم کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے مرحلے میں عوام کے مالی نقصانات کا ازالہ کرے گی، بعد ازاں سرکاری املاک کی بحالی کی جانب توجہ دی جائے گی۔
علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ برسوں سے لوگ ندی نالوں کے قدرتی بہاؤ پر گھروں اور دکانوں کی تعمیر کرتے آ رہے ہیں، جب پانی کو راستہ نہ ملے تو وہ تباہی کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ "بونیر میں ندی کے وسط میں تعمیر کردہ ایک مارکیٹ کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا گیا، اگر یہ مارکیٹ ہٹ جاتی تو شاید اتنا نقصان نہ ہوتا۔"
انہوں نے کہا کہ "وارننگ دینے کے باوجود لوگ عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ تجاوزات کرکے کیا واقعی رزقِ حلال کمایا جا رہا ہے؟"
انہوں نے مزید کہا کہ قابضین کو سزا بھی دی جائے گی، مگر یہ کوئی مستقل حل نہیں، ہمیں تجاوزات کی روک تھام کے لیے پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔
دوسری جانب، سیدو شریف میں سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے سیدو شریف روڈ کو بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومتی امداد تین روز گزرنے کے باوجود تاحال نہیں پہنچی۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے خیبر پختونخوا میں اب تک 328 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے، جہاں 200 سے زائد افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور متعدد مکانات اور مال مویشی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 40 منٹ قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 29 منٹ قبل



