ایل اے کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتارلیکچرار کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا
ایک منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، جو کچھ بلوچستان میں ہو رہا ہے اس کو محرومی اور پسماندگی سے جوڑا جاتا ہے،سرفراز بگٹی


کوئٹہ: کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کی سہولتکاری میں ملوث کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کالعدم بی ایل اے سے منسلک رہنے اور متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سہولت کاری فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا۔
اپنے اعترافی بیان میں یونیورسٹی لیکچرار ڈاکٹر محمد عثمان قاضی نے کہا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کا استعمال کرتے تھے۔ مجھے حربیار کی طرف سے اہداف بتائے جاتے تھے،ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کرتےہوئے کہا کہ میں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے سہولت کاری کی تھی، ریاست کے ساتھ غداری کرنے پر شرمندہ ہوں۔
گرفتار لیکچرار نے بتایا کہ ریاست نے عزت اور وقار دیا لیکن میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی، دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سہولت کاری کی تھی، نوجوان اور طلبا اپنے آپ کو انتشار پھیلانے والی تنظیموں سے دور رکھیں۔
ملزم کا کہنا تھا ریاست کے ساتھ غداری کرنے پر شرمندہ ہوں، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں بھی یہی لوگ ملوث تھے، بلوچستان میں محرومی کا صرف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر محمد عثمان قاضی نے بتایا کہ ان کا تعلق تربت سے ہے وہیں پلا بڑھا، وہیں پلا بڑھا، میں نے قائداعظم یونیورسٹی سے ایم فل اور پشاور سے پی ایچ ڈی کیا، وہیں میری ملاقات کچھ لوگوں سے ہوئی اور پھر کوئٹہ واپسی پر مجھے دہشت گرد تنظیم میں شامل کیا گیا، میں بیوٹم یونیورسٹی میں 18گریڈ میں لیکچرار ہوں، بشیر زیب مجھے گائیڈ لائن دیتا تھا۔
وزیر اعلی بلوچستان کا بیان
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا سازش کے تحت دہشت گردی کو پسماندگی اور محرومی سے جوڑا جاتا ہے، بلوچستان کے عوام محتاط اور گمراہ عناصر سے دور رہیں۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید پروپیگنڈا ٹولز کا انکشاف ہو گا، یہ بلوچستان کے لوگوں کو سوچنا چاہیے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ یہ لوگ لوگوں کو خود کش حملہ آور بھی تیار کرتے ہیں اور پہاڑوں پر بھی بھیجتے ہیں، یہ لوگ خواتین کو بھی استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار لیکچرار نے پاکستان اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، یہ لیکچرار طالب علموں کو پاکستان اسٹڈیز پڑھاتا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا ایک منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، جو کچھ بلوچستان میں ہو رہا ہے اس کو محرومی اور پسماندگی سے جوڑا جاتا ہے، ہم نے معاشرے کو اس کنفیوژن سے باہر نکالنا ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جولائی کے آخری ہفتے میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اگست کے آغاز سے ہی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی اور صوبے بھر میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیےکارروائیاںکیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 17 hours ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 days ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 17 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 days ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 11 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 days ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- a day ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 17 hours ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 17 hours ago

