خاور حسین کی پراسرار موت ، سندھ حکومت کا تحقیقات کیلئے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ
محکمہ صحت نے پولیس سرجن کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی کا حکم دے دیا


سانگھڑ میں کراچی کے صحافی کی پراسرار موت کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت نے خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ صحت نے پولیس سرجن کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔
دو روز قبل سندھ کے علاقے سانگھڑ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد قتل اور خودکشی کے حوالے سے تحقیقات شروع کی گئیں، ابتدائی رپورٹ میں خاور حسین کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔
صحافی کی موت کے حوالے سے ابہام دور کرنے کیلئے سندھ حکومت نے خاور حسین کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے محکمہ صحت نے پولیس سرجن کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آج ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو ارسال کی جائے۔
رپورٹ کے مطابق خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وہ کراچی سے حیدرآباد اور وہاں سے سانگھڑ جائیں گے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی بھی سانگھڑ روانہ ہوگئے ہیں، اب تک کے شواہد کی روشنی میں ان سے بریفنگ لی جائے گی، کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کریں گے، ممبران میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ، ایس پی عابد بلوچ شامل ہیں۔

لاہور میں الیکٹرک ٹرام سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا
- 34 minutes ago

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں
- 7 minutes ago

امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں نہایت مفید
- 4 minutes ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 2 hours ago

شدید بارشو ں کے باعث مری اور آزاد کشمیر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

وفاقی کابینہ کے بعد علی امین گنڈا پور کا بھی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کا فیصلہ
- an hour ago

ڈی چوک احتجاج: عدالت نے تین پی ٹی آئی ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزاسنا دی
- 2 hours ago

گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ
- 2 hours ago

راولا کوٹ اور دریائے نیلم میں دو مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان
- an hour ago

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- 2 hours ago

ایل اے کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتارلیکچرار کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا
- 3 hours ago