ڈی چوک احتجاج: عدالت نے تین پی ٹی آئی ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزاسنا دی
ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے تھے، اپنے عمل پر عدالت سے معافی کے طلبگار ہیں


راولپنڈی:انسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی ) راولپنڈی نے 26 نومبر کو ڈی چوک میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پر تشدد کارروائیوں میں ملوث 3 ملزمان کو سزا 4 ، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی ،دوران سماعت ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ملزمان کیخلاف تمام شواہد عدالت میں پیش کیے، جس کے بعد اے ٹی سے کے جج امجد علی شاہ نے ملزمان کو سزا سنائی۔
ملزمان کو اقبال جرم کرنے کے بعد شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ، عدالت میں ملزمان نے اپنے وکلاء کی موجودگی میں اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔
دوران سماعت ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے تھے، اپنے عمل پر عدالت سے معافی کے طلبگار ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے ، ملزمان پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اورپولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 گھنٹے قبل





