حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
حمیرا اصغر کے اہلخانہ اور ریاست کی مدعیت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے، عدالت


اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، عدالت نے ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرا اصغر کا قتل ہوا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد بشمول ان کے میک اپ آرٹسٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں قابل دست اندازی جرم بنتا ہے، لہٰذا حمیرا اصغر کے اہلخانہ اور ریاست کی مدعیت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔
واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان عدالت پہنچا اور عدالتی بیلف کے ذریعے دروازہ توڑا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی۔

لکی مروت :پولیس مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکوجاں بحق
- 30 minutes ago

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں
- an hour ago

راولا کوٹ اور دریائے نیلم میں دو مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ
- 3 hours ago

شدید بارشو ں کے باعث مری اور آزاد کشمیر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 3 hours ago

ڈی چوک احتجاج: عدالت نے تین پی ٹی آئی ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزاسنا دی
- 3 hours ago

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اورکیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک
- an hour ago

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان
- 2 hours ago

لاہور میں الیکٹرک ٹرام سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا
- an hour ago

وفاقی کابینہ کے بعد علی امین گنڈا پور کا بھی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کا فیصلہ
- 2 hours ago

امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں نہایت مفید
- an hour ago