ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
وزارت صنعت و پیداوار کو ثالثی کیس کے حتمی تصفیے کو فوری طور پر عدالت میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی، اور تین ماہ میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا


کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حالیہ مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے، اور وزارت خزانہ کو فوری طور پر چار ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے جنوبی افریقا میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہازوں کی بازیابی کے لیے 33 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی۔
وزارت صنعت و پیداوار کو ثالثی کیس کے حتمی تصفیے کو فوری طور پر عدالت میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی، اور تین ماہ میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
ای سی سی نے پرائم منسٹر فین ریپلیسمنٹ پروگرام کے آغاز کے لیے ٹرم شیٹ کی منظوری بھی دی۔ نیکا اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کے درمیان ڈرافٹ سہ فریقی معاہدے کی بنیاد پر تیار کردہ ٹرم شیٹ کے ساتھ نیکا کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔
نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کے لیے 25 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ راست کیو آر کوڈ پر مبنی پرسن ٹو مرچنٹ ادائیگیوں کے لیے 3.5 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی۔
یہ سبسڈی تین سال تک جاری رکھی جائے گی، جس کا مقصد ڈیجیٹل اپنانے میں تیزی لانا اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔ ای سی سی نے نئی انرجی وہیکل پالیسی 30-2025 کی بھی منظوری دے دی۔

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 2 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 6 hours ago

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 3 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- an hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 5 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- an hour ago

ایشیا کپ 2025: پاکستان کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی بیٹنگ جاری
- 3 hours ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 3 hours ago

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 3 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 5 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 5 hours ago

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- an hour ago