سعودی حکام نے غیر ملکی مسلمانوں کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنا دیا
نئی آن لائن سروس کے ذریعے اب زائرین بغیر کسی ایجنٹ یا ثالث کے براہِ راست ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے


سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ملکی مسلمانوں کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ وزارت نے ”نسک عمرہ“ کے نام سے نئی آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے اب زائرین بغیر کسی ایجنٹ یا ثالث کے براہِ راست ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم زائرین کو ایک ہی جگہ پر ویزا اپلائی کرنے سے لے کر سفری سہولیات بک کرنے تک کا مکمل اور بآسانی تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ نئی سہولت روایتی منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کے ساتھ ساتھ ایک اضافی آپشن کے طور پر پیش کی گئی ہے، جس کے ذریعے زائرین اپنی ضرورت کے مطابق مکمل پیکج یا انفرادی سہولیات کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ پلیٹ فارم 7 زبانوں میں دستیاب ہے اور سرکاری نیٹ ورکس سے منسلک ہے تاکہ ویزا کے اجراء اور دیگر خدمات میں تیزی لائی جاسکے۔ عالمی سطح پر صارفین کی سہولت کے لیے متعدد ادائیگی کے طریقے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بدولت عمرہ زائرین نہ صرف ویزا حاصل کر سکیں گے بلکہ رہائش، ٹرانسپورٹ اور مختلف ٹورز کی سہولتیں بھی آن لائن بُک کرسکیں گے۔ یہ سہولت سرکاری ویب سائٹ umrah.nusuk.sa پر دستیاب ہے۔
وزارت کے مطابق زائرین اپنی سہولت کے مطابق مختلف پیکجز منتخب کرسکتے ہیں جبکہ پلیٹ فارم پر منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ اگر کسی کو آن لائن ایپ کے استعمال میں دشواری پیش آئے تو وہ ان ایجنٹس کے ذریعے بھی درخواست جمع کروا سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ”نسک عمرہ“ پلیٹ فارم سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی میزبانی اور حج و عمرہ کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

حکومت کا جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ، فاصلہ کتنی دیر میں طے ہوگا؟
- 2 گھنٹے قبل

میرا معاملہ حسن زاہدسے طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں ، سامعہ حجاب
- 3 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
- 36 منٹ قبل

پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرادی
- ایک گھنٹہ قبل

افریقی ملک نائیجریا میں باراتیوںکی بس حادثے کا شکارہو گئی، 19 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

تجارتی کشیدگی کے سائے میں بھارت اور امریکا کے مذاکرات کل دہلی میں ہوں گے
- 7 منٹ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا کتنا سستا ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم اسلامی ممالک کےسربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
- 2 گھنٹے قبل