امریکی صدر کو بڑا ریلیف: عدالت نےٹرمپ پر 500 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کالعدم قرار دے دی
عدالت نے ٹرمپ اور بیٹوں پرعائد کردہ کاروباری پابندیاں بھی معطل کردی ہیں، جبکہ ٹرمپ آرگنائزیشن پر بینکوں سے قرضے لینے کی پابندی بھی معطل کردی


نیویارک: امریکی صدر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، نیویارک کی اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھوکا دہی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 500 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی منسوخ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کی اپیل کورٹ نے دھوکا دہی کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 500 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔
علاوہ ازاں عدالت نے ٹرمپ اور ان کے بیٹوں پرعائد کردہ 2 سال کی کاروباری پابندیاں بھی معطل کردی ہیں، جبکہ ٹرمپ آرگنائزیشن پر بینکوں سے قرضے لینے کی تین سال کی پابندی بھی معطل کردی گئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لیے جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
اس حوالے سے نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے 2022 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد جج آرتھر اینگورون نے 2024 میں جرمانے کا حکم دیا تھاتاہم امریکی صدر نے یہ جرم ماننے سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب واشنگٹن میں شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری
- 35 منٹ قبل

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری، صوبائی حکومت 21 نئی بسیں چلانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونا پھر سستا
- ایک گھنٹہ قبل

سعودی حکام نے غیر ملکی مسلمانوں کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنا دیا
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 1.33 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

دنیا کا سب سے وزنی قیدی جیل انتظامیہ کے لیے سر درد بن گیا
- 36 منٹ قبل

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

چلی : انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا
- 3 گھنٹے قبل

دورہ چین کے دوران شہباز شریف اور نریند ر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں،دفتر خارجہ
- 10 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل