اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں سال میں دوسرا اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود کو 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں سال میں دوسرا اجلاس آج ہوا جس میں شرح سود اپنی موجود سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا گزشتہ اجلاس 30 جولائی کو ہوا تھا، اس میں کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ توانائی کی قیمتوں، خاص طور پر گیس ٹیرف میں اضافے کے باعث مہنگائی کا منظرنامہ متاثر ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد کئی اہم اقتصادی پیش رفتیں ہوئی ہیں۔ روپے کی قدر 0.5 فیصد بڑھ گئی ہے جب کہ پٹرول کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں گزشتہ ایم پی سی اجلاس کے بعد تقریباً 10 فیصد گرچکی ہیں اور موجودہ وقت میں تقریباً 63 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اگست 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر ہیڈلائن مہنگائی کی شرح 3 فیصد رہی جو جولائی 2025 کے مقابلے میں کم ہے جب یہ 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید برآں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ جولائی 2025 میں 254 ملین ڈالر کے خسارے میں رہا جب کہ جون 2025 میں 328 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ جولائی 2024 میں 350 ملین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں ہے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 34 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 5 ستمبر 2025 تک 14.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
مجموعی طور پر ملک کےمجموعی زرمبادلہ ذخائر 19.68 ارب ڈالر رہے جبکہ تجارتی بینکوں کے پاس نیٹ زرمبادلہ ذخائر 5.34 ارب ڈالر تھے۔

لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کا ضلع بنوں میں آپریشن،2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کا افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پختونخوا میں دہشت گردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،ترجمان پاک فوج
- ایک گھنٹہ قبل

امیر بالاج قتل کیس ، مرکزی ملزطیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان پہنچا دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

سلو انٹرنیٹ کا دور ختم، پاکستان میں شاندار براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ریاست مخالف مواد کا الزام، پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 6 منٹ قبل

ٹرمپ کا خواب چکنا چور، امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینا مچاڈو کے نام
- 2 گھنٹے قبل

طالبان کو پاکستان لانیوالی پی ٹی آئی دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے،خواجہ آصف
- 32 منٹ قبل

بالی ووڈ کے معروف اداکاردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کا باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو نے کا اعلان کر دیا
- 43 منٹ قبل

سندھ حکومت کا اقلیتی برادری کے تہوار کے موقع پر 20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل