مہم کے دوران 9 سے 14 سال کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر صحت


اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں بچی کو پہلی بار سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر پاکستان میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ملک کے صحت کے نظام میں ایک اہم سنگ میل ہے، مہم کے دوران 9 سے 14 سال کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہا کہ ہمارا ہیلتھ کیئر ہسپتالوں کے باہر سے شروع ہوتا ہے، اصل مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو ہسپتال جانے سے بچایا جائے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم بیمار ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کی بھرمار ہے اور صرف نئے ہسپتال بنانا مسئلے کا حل نہیں، وسائل کم اور مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔
مصطفیٰ کمال نے تشویش ظاہر کی کہ دنیا کی ختم شدہ بیماریاں آج بھی پاکستان میں موجود ہیں، پولیو اب صرف دو ممالک میں باقی ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہر سال 11 ہزار مائیں حمل کے دوران زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں جب کہ سروائیکل کینسر کے باعث تقریباً 5 ہزار خواتین متاثر اور 3 ہزار خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔
ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے وزیر صحت نے بتایا کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی تاکہ آنے والی نسلوں کو مہلک بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔
مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کو مہم کے دوران سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں اور حکومت کی اس کوشش میں بھرپور تعاون کریں۔

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 6 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 9 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 6 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 hours ago








