قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ اصل بڑے کرداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، رجب بٹ


بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار ڈکی بھائی کو حراست میں لیے جانے پر یوٹیوبر رجب بٹ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ نے ساتھی یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ اصل بڑے کرداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیالیکن قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، ہم سب نے دیکھا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران کھلاڑی بیٹنگ ایپ کے لوگو کی جرسیاں پہنے ہوئے تھے اور قومی ٹیلی وژن پر انہی ایپس کے اشتہارات بھی نشر کیے گئے، پھر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایجنسیاں صرف یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کو ہی کیوں نشانہ بنا رہی ہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ سینکڑوں انفلوئنسرز نے ان ایپس کی پروموشن کی ہو اور ایجنسیاں انہیں صرف اس لیے نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ انہیں گرفتار کرنا آسان ہے۔
انہوں نے ڈکی بھائی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کے دنوں میں ان کے دکھ کو سمجھتے ہیں ۔
خیال رہے کہ ڈکی بھائی اس وقت بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار ہیں اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کے باعث وہ شدید قانونی مشکلات اور تنہائی کا شکار ہیں۔

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 3 گھنٹے قبل

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 2 گھنٹے قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
- 2 منٹ قبل

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- 2 گھنٹے قبل

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل