کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ،شہر میں سیف ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف
ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی منصوبہ بندی بیرون ملک سے کی گئی، را کی طرف سے فنڈنگ بینکنگ ترسیلات کے ذریعے ہوئیں،ایڈیشنل آئی جی


کراچی: پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ ‘( را) کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،جبکہ شہر میں را کے قائم خفیہ سیف ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 18 مئی کو بدین میں ایک شخص قتل ہو
جو کہ علاقےمیں اپنے فلاحی کاموںکی وجہ سے جانے جاتے تھے۔
ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دیکھا گیا، عینی گواہوں نے بھی ملزمان کو دیکھا، قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایاکہ دوران تفتیش ملزمان کے نیٹ ورک کا پتا لگایا گیا،دوران تحقیق یہ بات سامنے آئی کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مالی اور لاجسٹک مدد سے نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا ، کراچی اور دیگرشہروں میں دہشتگردی میں را کےملوث ہونے کے شواہد ملے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردوں کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی’ ر‘ا کا سیف ہاؤس قائم تھا،جبکہ’ را‘ ایجنٹ سنجے سنجیو کمار نے خلیجی ریاست میں پاکستانی شہریوں سلمان اور ارسلان کو ایجنٹ بنایا، سلمان نے عمیر،سجاد ،عبید اور شکیل پرمشتمل ٹارگٹ کلر گینگ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، ملزمان سجاد، شکیل اور عبید موقع پر موجود تھے جبکہ ، باقی ملزمان حیدر آباد سے آپریٹ کررہے تھے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی منصوبہ بندی بیرون ملک سے کی گئی، را کی طرف سے فنڈنگ بینکنگ ترسیلات کے ذریعے ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار 4 افراد سے پستول ، 125 مارٹر شیل اوربم برآمد ہوا، ملزمان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لوکل ایجنٹ کے طور پرکام کرنے کااعتراف کیا، ملزمان پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں جس کا ریکارڈ موجود ہے، ملزمان کی ٹریول ہسٹری بھی ہمارے پاس موجود ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ را نے اس واردات کے لیے خطیر رقم خرچ کی گئی اور سنجے نے اس قتل کو بیرون ملک سے ہینڈل کیا، اس قتل پر بھارتی میڈیا نے جشن بھی منایا۔

ایشیا کپ: پاک-بھارت مقابلے کے دوران بی سی سی آئی حکام کا دبئی نہ جانے کا فیصلہ
- 3 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 3 hours ago

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 3 hours ago

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- an hour ago

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 3 hours ago

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 3 hours ago

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 39 minutes ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 3 hours ago

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے،چیف جسٹس
- 5 hours ago

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago