9 مئی مقدمات: علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا بھی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملزم کل اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا، اور کل ہی اسے گرفتار کر لیا گیا، پولیس 27 ماہ تک کہاں تھی؟ سلمان اکرم راجہ


لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت( اے ٹی سی )لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا بھی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے جناح ہائوس حملہ کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریکور کرنے ہیں،جس کے لیے ملزم کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔
سماعت کے دوران ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملزم کو ستائیس ماہ بعد گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیر قانونی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ملزم کل اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا، اور کل ہی اسے گرفتار کر لیا گیا، پولیس 27 ماہ تک کہاں تھی؟ سپریم کورٹ کی ویڈیو ثبوت کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں۔
دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے ملزم کو ڈسچارج کرے۔
عدالت نےفریقین کے دلائل سننے کے بعد تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔
خیال رہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز شیر شاہ کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، اس سے ایک روز قبل ان کے بھائی شاہ ریز کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل





