اپنے بیان میں انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، شائقین اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہے


ممبئی: بھارت کے مایہ ناز ٹیسٹ بلے باز چتیشور پجارا نے اچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشور پجارا نے اتوار کے روز ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
پجارا طویل عرصے سے بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور بی سی سی آئی نے مسلسل نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا شروع کر دیا تھا۔
37 سالہ پجارا نے پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔
ان کے اس فیصلے نے مداحوں کو افسردہ کر دیا، جبکہ بھارتی کرکٹ میں ایک سنجیدہ اور کلاسیکل بلے باز کا باب بھی بند ہو گیا ہے۔
چتیشور پجارا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے جذباتی پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی جرسی پہننا، قومی ترانہ گانا اور ہر بار میدان میں اپنی بھرپور کوشش کرنا ان لمحات کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے ہر اچھی چیز کا ایک اختتام ہوتا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اسی شکر گزاری کے ساتھ میں بھارتی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ آپ سب کی محبت اور تعاون کے لیے شکریہ۔‘
Wearing the Indian jersey, singing the anthem, and trying my best each time I stepped on the field - it’s impossible to put into words what it truly meant. But as they say, all good things must come to an end, and with immense gratitude I have decided to retire from all forms of… pic.twitter.com/p8yOd5tFyT
— Cheteshwar Pujara (@cheteshwar1) August 24, 2025
اپنے بیان میں انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، شائقین اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ چتیشور پجارا نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ وہ اپنی ٹیسٹ بیٹنگ تکنیک اور اعتماد کے باعث ٹیم انڈیا کے سب سے مستند بلے بازوں میں شمار ہوتے تھے، انہوں نے طویل فارمیٹ میں 7195 رنز اسکور کیے، جس میں کئی یادگار اننگز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سےقبل 2024 میں روی چندرن ایشون اور رواں برس کے اوائل میں ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 5 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 5 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل





