روس نے پہلی بار ساڑھے تین سالہ جنگ میں اپنے اہم مطالبات پر لچک دکھائی، جے ڈی وینس


امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔
جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میٹ دی پریس میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے پہلی بار ساڑھے تین سالہ جنگ میں اپنے اہم مطالبات پر لچک دکھائی اور جنگ ختم کرنے کے لیے کچھ شرائط پر بات چیت کی۔ تاہم امریکی نائب صدر نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ روس ابھی تک مکمل طور پر اس جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہے۔
وینس نے کہا کہ روس نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کا اعتراف کیا ہے اور یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ کیف میں کٹھ پتلی حکومت قائم نہیں کر سکتے۔ روس نے یوکرین کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا ہے۔
نائب صدر نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، لیکن یہ فیصلہ ہر صورت حال کے مطابق کیا جائے گا۔
دوسری طرف، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی قانون سازوں کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا احترام کرتا ہے کیونکہ وہ امریکی مفادات کے دفاع میں کھڑے ہیں۔

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 days ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 4 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- a day ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 days ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 41 minutes ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 16 hours ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 days ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- an hour ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 days ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 16 hours ago





