عالمی بینک کی پنجاب میں تعلیم کےفروغ کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری
گرانٹ اسکول سے باہر بچوں کی شمولیت اور معیاری تعلیم کے فروغ پر خرچ کی جائے گی


اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہےجو پنجاب میں تعلیمی ترقی، اسکول سے باہر بچوں کی شمولیت اور معیاری تعلیم کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک کے مطابق یہ فنڈنگ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت فراہم کی گئی ہے، جس سے 40 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گےجن میں پری پرائمری اور پرائمری سطح کے طلبا شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد بچوں کی ابتدائی تعلیم تک رسائی بڑھانا، اسکول چھوڑنے والے بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں لانا اور معذور بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بہتر بنانا ہے۔
ورلڈ بینک کے بیان کے مطابق اس منصوبے سے براہِ راست 80 ہزار آؤٹ آف اسکول بچے اور ایک لاکھ 40 ہزار معذور بچے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ 30 لاکھ سے زائد سرکاری اسکولوں کے طلبا اور 8.5 لاکھ غیر رسمی تعلیمی اداروں سے وابستہ بچے بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
مزید برآں منصوبے کے تحت ایک لاکھ اساتذہ اور اسکول لیڈرز کو تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گےجس سے تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پنجاب میں تعلیمی نظام میں پائیدار اصلاحات لانے اور صوبے کی طویل المدتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے کے عین مطابق ہے۔

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 15 منٹ قبل

ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کولاہور میں منعقد ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
- 2 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 5 منٹ قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی
- 4 گھنٹے قبل

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل