Advertisement
پاکستان

دریائے ستلج میں48گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ، ہائی الرٹ جاری

دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر  پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سےمزید کئی دیہات زیر آب آگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 13 hours ago پر Aug 26th 2025, 9:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے ستلج میں48گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ، ہائی الرٹ جاری

دریائے ستلج میں48گھنٹے کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ پیدا ہوگیا۔

ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر بہت اونچےدرجےکا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گنڈا سنگھ والا پرپانی کا بہاؤ  بڑھ کر  ایک لاکھ95 ہزار 899 کیوسک تک پہنچ گیا۔

دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر  پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سےمزید کئی دیہات زیر آب آگئے، مکانات اور ہزاروں ایکڑ  زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا۔

سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا، لاہور،ساہیوال، بہاولپور، ملتان اورڈی جی خان کے کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، لودھراں کے ڈپٹی کمشنر کو بھی الرٹ جاری کیا گیا، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر کو بھی الرٹ جاری کیا گیا۔

چناب میں پانی کی سطح ایک دن میں 100فیصد سے زائد بڑھ گئی جس کے بعد فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے، ہیڈ سلیمانکی  اور دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر  درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 82 ہزار  140کیوسک تک پہنچ گیا۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آ گیا جہاں پا نی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 490 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے،  تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور گڈوپر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز و واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا، اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو سٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کریں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں پیشگی حساس مقامات پر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل

  • 3 hours ago
لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں  تقریب

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب

  • 10 minutes ago
کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے  وضاحت کر دی

کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے وضاحت کر دی

  • 5 hours ago
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

  • 5 hours ago
دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

  • 4 hours ago
 بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب

 بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب

  • an hour ago
انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 minutes ago
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

  • 4 hours ago
بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

  • 4 hours ago
بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے

  • an hour ago
کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان

کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان

  • 5 hours ago
اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی  کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان

اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان

  • 2 hours ago
Advertisement