یو اے ای میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جمعہ 5 ستمبر کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 5 ستمبر بروز جمعے کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جمعہ 5 ستمبر کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد زیادہ تر ملازمین کو 3 روز کی طویل چھٹی ملے گی کیونکہ یہ تعطیل ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ مل جائے گی۔
اس سے قبل سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے بھی 5 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا جا چکا ہے، جس کے تحت انہیں بھی طویل چھٹیاں میسر ہوں گی۔ البتہ شارجہ میں سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ پہلے ہی معمول کی چھٹی کا دن ہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہ اسلامی قمری تقویم کے مطابق 12 ربیع الاول کو آتا ہے۔
اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق 23 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے ماہِ صفر کے 30 دن مکمل ہوئے اور نیا اسلامی مہینہ پیر 25 اگست سے شروع ہوا، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو آئے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سعودی عرب اور یو اے ای میں میلاد النبی ﷺ ایک ہی دن نہیں منایا جائے گا کیونکہ سعودی عرب میں چاند ایک دن پہلے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلامی تقویم چاند کی رویت پر مبنی ہے اور ہر مہینے کے آغاز کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی 29 تاریخ کو اجلاس کے بعد کرتی ہے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 20 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- an hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago





