یہ فیچر صارفین کو پیچیدہ سوالات کے تیز، درست اور جامع جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے


گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا ہے، جو صارفین کو پیچیدہ سوالات کے تیز، درست اور جامع جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ سسٹم Gemini 2.5 کے کسٹم ورژن سے چلتا ہے، جو صارفین کو لمبے اور تفصیلی سوالات پوچھنے کی سہولت دیتا ہے، جو ماضی میں متعدد سرچز کے ذریعے ہی ممکن ہوتے تھے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی وقت میں کئی سوالات کر سکتے ہیں اور ان کے جوابات تفصیل سے حاصل کر سکتے ہیں، یہ فیچر منصوبہ بندی، تحقیق اور سیکھنے کے عمل کو مزید آسان بناتا ہے۔
مثال کے طور پر ایک صارف پوچھ سکتا ہے کہ میں اکتوبر میں ہنزہ کا سفر پلان کر رہا ہوں، پانچ دن کا ایسا شیڈول بتائیں جس میں سیاحت، ایڈونچر اور مقامی کھانے شامل ہوں۔یا پھر کوئی والدین سرچ کر سکتے ہیں کہ میرا بچہ نویں جماعت میں ہے اور ریاضی میں مشکل کا سامنا کر رہا ہے، کیا پاکستان میں فری آن لائن ذرائع موجود ہیں جو الجبرا اور جیومیٹری سیکھنے میں مدد کریں؟
گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین اب ناصرف ٹیکسٹ بلکہ تصویر کھینچ کر یا وائس کمانڈ کے ذریعے بھی سرچ کر سکیں گے، مثلاً کوئی خریدار کراچی کی مارکیٹ میں اجنبی مصالحوں کی تصویر لے کر پوچھ سکتا ہے کہ یہ مصالحے کون سے ہیں اور انہیں پاکستانی پکوان میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
گوگل کے مطابق AI موڈ صارفین کو ویب پر موجود بہترین مواد دریافت کرنے میں مدد دے گا اور انہیں مختلف فارمیٹس میں متعلقہ معلومات تک رسائی دے گا، تاہم جہاں زیادہ اعتماد کے ساتھ AI جواب دینا ممکن نہ ہو، وہاں صارفین کو روایتی سرچ رزلٹس ہی دکھائے جائیں گے۔
یہ فیچر اب پاکستان میں گوگل ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) کے ساتھ ساتھ موبائل اور ڈیسک ٹاپ ویب پر بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

امریکی شہر منی ایپلس کے اسکول میں فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
- 30 منٹ قبل

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی ہدایت پرپاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج پنجاب کے چھ اضلاع میں سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل
- 5 گھنٹے قبل

ڈسکہ میں پاک فوج کا بروقت ریلیف اور ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کا فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر
- 8 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے بند
- 4 گھنٹے قبل

صدرمملکت کا سیلاب اور بارشوں سے تباہی پر افسوس،متاثرین سے اظہاریکجہتی، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
- 44 منٹ قبل

شدید سیلابی صورتحال کےباعث پنجاب میں ٹرینیں منسوخ ،متعدد کے شیڈول تبدیل
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور:مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے راوی پل پر پہنچ گئیں
- 40 منٹ قبل