Advertisement
پاکستان

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری

آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 28th 2025, 9:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام   پر پانی میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری

دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب  ہے اور  پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 160کیوسک ہو گیا  ہے۔ 

کمشنر لاہور کا کہناہے کہ آج صبح 9،10 بجے شاہدرہ سے 1 لاکھ60 ہزار کیوسک ریلے کا امکان ہے ، ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے۔ دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50ہزارکیوسک ہے۔ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے اور ہائی الرٹ پرہیں۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر سیلاب کا زور کم ہونے لگا ہے،  پانی کا بہاؤ ایک لاکھ52 ہزار کیوسک پر آگیا۔

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں کچھ کمی آنا شروع  ہوئی مگر صورتحال اب بھی غیر معمولی ہے۔ ہیڈ خانکی پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 10 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 9 لاکھ 5 ہزار کیوسک پر آ گیا ہے۔ ہیڈ قادر آباد پر بھی غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے۔ وہاں پانی کا بہاؤ 10 لاکھ 45 ہزار 601کیوسک ہو گیا۔

دوسری جانب  دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک سے زائد ہے اور یہاں بھی غیر معمولی سیلاب ہے۔اسی طرح ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار لاکھ کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی اور ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 لاپتہ ہوگئے۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر کے مطابق گجرات میں 3،سیالکوٹ میں 2 نارووال اور گوجرانوالہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں سیلاب کے باعث 3 افراد لاپتہ بھی ہوگئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کوٹ مومن تحصیل میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سیلابی خطرے کے پیش نظر طلبہ کو فوری چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

طالب والا پل سے 6 لاکھ کیوسک پانی کا گزر ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ایکسین اریگیشن اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے ہیڈ قادرآباد کے بعد پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا اور بتایا کہ ابھی پانی کی سطح بلند ترین سطح پر نہیں پہنچی، مگر احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔

Advertisement
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 5 گھنٹے قبل
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 4 گھنٹے قبل
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 8 گھنٹے قبل
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 5 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 7 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 8 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement