ہماری دعائیں اور ہمدردیاں تمام متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں جواس قدرتی آفت کا سامنا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
یہ وقت سیاست سے بالاترہوکرانسانی ہمدردی کا ہے، ہرفرد کو چاہیے کہ وہ اپنے وسائل کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کرے ،گوہر خان


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہرخان نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں اورمکمل ہمدردیاں ان تمام متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں جواس قدرتی آفت کا سامنا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب نے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے اور کئی خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اورمکمل ہمدردیاں ان تمام متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں جواس قدرتی آفت کا سامنا کررہے ہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متحد ہوکرمتاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست سے بالاترہوکرانسانی ہمدردی کا ہے، ہرفرد کو چاہیے کہ وہ اپنے وسائل کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کرے تاکہ انکی زندگیوں کو دوبارہ معمول پرلایا جا سکے۔
اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت اور فلاحی اداروں پر زور دیا کہ وہ ریلیف اوربحالی کے کاموں میں تیزی لائیں تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 3 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 15 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 4 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 24 منٹ قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 15 گھنٹے قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 4 گھنٹے قبل