ترک صدر نے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، اردوان نے پاکستان کو کسی بھی مدد کی پیشکش کی۔


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلفونک رابطے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے حالیہ سیلاب میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترک صدر نے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، اردوان نے پاکستان کو کسی بھی مدد کی پیشکش کی۔
دوران گفتگو ترک صدررجب طیب اردوان نے مزیدکہا کہ ترکیہ امدادی کارروائیوں کے حوالے سے پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مدد کی پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط، گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
علاوہ ازاں رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس سال کے شروع میں ہونے والی اپنی بات چیت اور چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران اپنی آئندہ ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی۔

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 10 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 10 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 7 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)


