ایران کی جانب سے یہ بیان اس وقت آیا جب تین یورپی طاقتوں نے تہران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے عمل کا آغاز کیا تھا


تہران : ایران نےاسرائیل اور امریکہ کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ اور کشیدگی کےبعداپنے نیوکلئیر پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو کہا کہ ایران مغربی ممالک کی طرف سے نیک نیتی دکھائے جانے کی صورت میں اپنے جوہری پروگرام پر منصفانہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
عباس عراقچی نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ کو ایک خط میں لکھا کہ انہوں نے ایران کی آمادگی کا اعادہ کیا ہے کہ وہ منصفانہ اور متوازن سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا،ےتاہمبشرط یہ کہ دوسرے فریقین سنجیدگی اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچائیں۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے یہ بیان اس وقت آیا جب تین یورپی طاقتوں نے تہران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے عمل کا آغاز کیا تھا۔
اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کا عمل شروع کیا تھا، جس پر ایران نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے یورپی ممالک کے اس اقدام کو غیر معقول اور غیر قانونی قرار دیا۔
تینوں یورپی ممالک نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق وعدوں کی پاسداری نہیں کی، ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 9 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 7 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 7 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 6 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 5 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 6 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 8 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 8 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 7 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 10 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 5 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 6 hours ago