Advertisement

راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع

ڈاکٹرز، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود ہے جب کہ قبرستان کے ارد گرد اضافی سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Aug 29th 2025, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع

راولپنڈی: پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں 7سال کی بچی کی لاش قبر سے مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملےعلاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے قبرستان سے  مبینہ طور پر 7 سال کی بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر انتظامیہ نے قبر کشائی شروع کردی۔

حکام کا بتانا ہے کہ مجسٹریٹ علی جواد نقوی کے احکامات پرقبر کشائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔۔

حکام کے مطابق ڈاکٹرز، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود ہے جب کہ قبرستان کے ارد گرد اضافی سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ 

تاہم آج علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

 

Advertisement