پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
پنجاب کے تینوں دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، عرفان کاٹھیا


ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی میں کمی آ رہی ہے، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی میں کل تک ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچے گا، ہیڈ سلیمانکی پر پانی بڑھ رہا ہے، شام تک بلند ترین سطح پر ہوگا، اس کے علاوہ تریموں بیراج میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار633 کیوسک ہے، پانی میں ایک لاکھ کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔
عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون کے 9 ویں سپیل نے بھی تباہی مچائی، ہماری ساری توجہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے پر ہے، پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے جبکہ 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے، پنجاب میں سیلاب کے باعث 2200 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پاک فوج ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ریلیف کیمپس میں موجود افراد کو تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ریسکیو آپریشن میں ساڑھے 7 لاکھ افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ جن اضلاع سے سیلابی ریلہ گزر چکا ہے وہاں پر ہمارا سارا فوکس متاثرین کی مدد کرنے پر ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیاگیا، متاثرہ علاقوں سے ساڑھے 7 لاکھ افراد کا انخلا کیا، متاثرین کے جانوروں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لیے بیڑوں کا انتظام بھی کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے نئے اسپیل سے بھی تباہی ہوئی ہے اور بارش کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورتحال سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے واقعات سے ہلاکتوں کی تعداد اب 33 ہوگئی ہے۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 43 منٹ قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل




