Advertisement
پاکستان

وزیرِ دفاع سے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈرکی ملاقات،بحری تعاون اور علاقائی سمندری سلامتی پر تبادلہ خیال

وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تبادلوں، مشترکہ تربیت اور مکالمے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 3rd 2026, 6:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرِ دفاع سے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈرکی ملاقات،بحری تعاون اور علاقائی سمندری سلامتی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دفاعی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص بحری تعاون اور علاقائی سمندری سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وفاقی وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تبادلوں، مشترکہ تربیت اور مکالمے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں مہمان معزز نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی اور بحری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے آذربائیجان کی خواہش سے آگاہ کیا۔

ملاقات کا اختتام باہمی اعتماد اور دیرینہ دوستی کے جذبے کے تحت دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 5 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 10 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 10 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 5 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
Advertisement